پاکستان مین بہت سے لوگ اپنی روزی روٹٰی کے لیے بندر اور ریچھ سڑکوں پر لے کر گھومتے ہیں اور ان کا تماشا دکھا کر لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں مگر ان جانوروں کو بہت کم کھانے کو دیتے ہیں جس پر حکومت نے جونوروں پر ظلم و ستم کرکے پیسہ کمانے والے شعبدہ بازوں کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کاا عملی ثبوت آج دیکھنے کو ملا -ریچھ کا تماشا دکھانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق شاہ کوٹ کے نزدیک پانچوں افراد بابا نو لکھ ہزاری کے عرس پر ریچھوں کو بازار میں گھما رہے تھے۔ پانچوں افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔جبکہ ریچھ بھی حولات میں ہی رکھے گئے تاہم پھر ان کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا کہ ان کو کہاں بھجوانا ہے؟ –
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد اور ریچھوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔ریچھوں کو لاہور چڑیا گھر میں شفٹ کیا جائے گا۔اُدھر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دربار بابا نو لاکھ ہزاری کے میلے سے ریچھ کے بچوں کا الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، 4 ریچھ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔وائلڈ لائف ٹیموں اور اے سی شاہ کوٹ کو ان کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے واقعات کی رپورٹنگ سے پتہ چلتا ہے یہ مسئلہ بہت زیادہ ہے، جانوروں پر ظلم کے تمام کیسز کے خلاف کارروائی کیلئے اگلے 10 دنوں کیلئے کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔ اس کے بعد عنقریب سپیروں اور بندر لے کر سڑکون پر گھومنے والے افراد کے خلاف بھی آپریشن ہوگا -�� ��