کراچی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی دسویں منزل میں آگ لگ گئی ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوچالی جنریٹر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی جن میں 6 فائر ٹینڈرز اور 2 سنارکل شامل ہیں۔
کراچی: 10منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ایک شخص چل بسا
مزید تفصیلات: https://t.co/JzyYAsokgz pic.twitter.com/dPSQ0IoMLZ
— Independent Urdu (@indyurdu) April 8, 2023
کراچی: نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق#GNN #GNN_Updates #BreakingNews #NewsUpdates pic.twitter.com/Z32hHAVtM9
— GNN (@gnnhdofficial) April 8, 2023
ریسکیو عملے نے بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کی دسویں منزل میں لگی جو بعد ازاں عمارت کی کئی منزلوں تک پھیل گئی جہاں دھواں بھرجانے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں 10 سے 15 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے ایک لاش اور 3 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔