پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے جھنگ سے چارپائی کے نشان پر الیکشن لڑکر نون لیگی امیدوار شیخ یعقوب کو ایک لاکھ سے زائید ووٹوں سے شکست دینے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر تحریک انصاف کنفیوڑن کا شکار نظر آئی کپتان تک اس معاملے پر کنفیوژن کا شکاررہے ، پہلے شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ اب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا ، جس کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تحریری طور پر بھی آگاہ کریں گے۔ چیئرمین پی اے سی کا معاملہ قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی ، انھوں نے رسک لیے بنا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا ، جس کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے جو خود بھی پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔اب امید کی جارہی ہے کہ یہ معاملہ اپنے انجام کو پہنچ جائے گا -اور حکومت بھی شیر افضل مروت کے پی اے سی کا عہدہ نہ ملنے پر سکھ کا سانس لے گی –
شیخ وقاص اکرم پی اے سی کے چئیرمین بنیں گے
You Might Also Like
TAGGED:
ایم این اے, پی اے سی, پی ٹی آئی, جھنگ, چئیرمین, شیخ وقاص اکرم, فائنل فیصلہ
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -