وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ’ڈیپ فیک‘ کا شکار ہوگئی ہیں۔تاہم یہ ویڈیو اتنی اچھی کوالٹی کی نہیں بن سکی اور دیکھتے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ کی بورڈ وارئیرز اور مخالفین کی ناکام کوشش ہے –
آج نیوز کے مطابق چند روز قبل مریم نواز نے خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پنجاب پولیس کی وردی بھی زیب تن کی، وردی میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور سلیوٹ کرتے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جس پر مختلف تبصرے بھی دیکھنے کو ملے تھے لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک میوزک پر دو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے، ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تخلیق کی گئی ہے۔پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ ویڈیو بالکل اصلی لگ رہی ہے لیکن غور سے دیکھنے پر ویڈیو کی حقیقت واضح ہو رہی ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کو دونوں لڑکیوں کے بیچ میں ایڈٹنگ کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔اس کو میڈیا پر بھی زیادہ ڈسکس نہیں کیا جارہا لیکن کسی بھی وقت کسی بھی اہم رہنما کی کوئی بھی نازیبا ویڈیو کہرام مچا سکتی ہے اس لیے حکومت کو ان چیزوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے –