وہ وزیراعظم ہاؤس جس کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ وہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی وہاں ایک انسان پولیس کو چکمہ دے کر داخل ہوگیا -وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے والے شخص کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے -اس خبر کے میڈیا پر آتے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ مشکوک افغانی 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہو ا، مشکوک شخص کے داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور وزیراعظم ہاؤس کو سیل کر کے جامع تلاشی لی گی، ملزم کو قابو کر لیا گیا تو اس نے ابتدائی تفتیش میں خود کو افغانستان کا رہائشی بتایا۔
شہبازشریف کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام
–
عمران خان طالبان کو اس لیے پاکستان لایا تھا،تا کہ ان سے اس طرح کے کام کروائے جائیں گے
بدھ کی رات کو شہبازشریف کو وزیراعظم ہاؤس میں قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا مجرم رنگے ہاتھوں پکڑا گی-1/3ا pic.twitter.com/zx66H6UKfn
— S-rehman (@rehman46043768) April 8, 2023
سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اداروں نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ آخر اس نے وزیراعظم ہاؤس کی فول پروف سکیورٹی کو کراس کیسے کیا جس کے بعد سکیورٹی پلان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔