سپریم کورٹ سے الیکشن کی تاریخ ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے آج رات لاہور میں جشن کا اہتمام کیا ہے -مگر کیا ان کو حکومت یہ مٹھائی ہضم ہونے دے گی اس کا فیصلہ آنے والا وقت بتائے گا -کیونکہ حکومت نے تو صاف کہہ دیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم نے الیکشن نہیں کروانا –
لاہور والو تیار جو جشن کے لیے ؟ آج رات 9 بجے #لبرٹی_چوک_لاہور pic.twitter.com/Go4C9pEW1O
— javaria haq (@javaria_haq) April 5, 2023
کل عشاء کی نماز کے بعد جشن منائیں گے عمران خان لبرٹی چوک میں عشاء کی نماز کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا جائے گا اور عمران خان قوم سے خطاب کریں گے pic.twitter.com/fR0zoJzoOS
— Shahab Virk (@VirkShahab94) April 4, 2023
سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج رات 9 بجے لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے ہی قوم سے اور جشن میں شامل شرکاء سے خطاب کریں گے -ان کا خطاب براہ راست لبرٹی میں نصب سکرین اور سوشل میڈیا پر دکھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر دیا اور جمہوریت کو بچا لیا، قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن بھی نہ تھا۔ سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں، پی ڈی ایم جماعتیں بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں، یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔