سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنجاب کے انتخابات سے متعلق حکم پر الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم فیصلے#GNN #GNN_Updates #BreakingNews #NewsUpdates pic.twitter.com/k6BHQ4um1d
— GNN (@gnnhdofficial) April 5, 2023
ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات کرانے کیلئے تیارہیں،پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی کرائیں گے، ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم فیصلے#GNN #GNN_Updates #BreakingNews #NewsUpdates pic.twitter.com/uvIBHVlBAV
— GNN (@gnnhdofficial) April 5, 2023
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیاگیاہے۔