پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے ، اس کے علاوہ انھوں نے کئی ہوٹلون پر جاکر نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں۔اب انھوں نے کتنے ہوٹلوں کا دورہ کیا اس کا پتہ میڈیا سے چل جائے گا ،ان کے حمائتی ان کی اس کاوش پر واہ واہ کریں گے اور ان کے مخالفین اس کو سٹار پلس ڈرامے کا نام دیں گے -مگر نیشنل چینلز پر سارا دن یہ خبر چلتی رہے گی اور سوشل میڈیاپر ان کی ٹرولنگ کاسلسلہ بھی جاری رہے گا –
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں، نواز شریف نے اڈا پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی، ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور مریم نواز نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔نواز شریف نے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔مگر تندور مالکان حکومت کے اس فیصلے سے بہت ناخوش ہیں اور وہ جلد اس حوالے سے کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہین جو حکومت کے مسائل میں اضافہ کرسکتا ہے مگر یہ حکومت کا بہت اچھا قدم ہے کہ روٹی کا نوالہ عوام کے لیے سستاکیا جائے -کیونکہ غریب کے پیٹ میں روٹی کے ٹکڑے کے سوا جاتا ہی کیا ہے –
نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے
Leave a comment
Leave a comment