ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مسلم لیگ نون ایک سال سے الزام عائید کررہی ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور سہیلی فرحت شہزادی پاکستان سے کروڑوں روپے لے کر دبئی نکل گئی ہیں جن کو واپس لایا جائے گا –
فرح گوگی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج https://t.co/0LBpv4JtKL
— خليل احمد عبدالعزيز (@KHALIL_DASRAT12) February 28, 2023
فرح گوگی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔ pic.twitter.com/j4Ndo2AvdQ
— Aniq Naji (@aniqnaji) February 28, 2023
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کاکہناہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے ،فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈوارنٹ حاصل کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے کروڑوں کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں۔حکومت کا یہ بھی الزام ہےکہ فرح گوگی کو پیسے دلوانے کے پیچھے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھا –