ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے آج اس سلسلے کا پہلا میچ جاری ہے -پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزویمنز نے پاکستان ویمنز کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف دے دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری سکور کی ، کپتان ہیلی میتھیوز 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں ان کا بھرپور ساتھ جبکہ شیمانی کیمبل نے دیا جنھوں نے 45 رنزکے بنائے ۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے کےلیے ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے – ندا ڈار، مبینہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال ۔ویسٹ انڈیز کے 269 رنز کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ ویسٹ انڈیز کی کالی اندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے پہلا ون ڈے میچ 113 رنز کے جیت لیا ،پاکستان کی کوئی خاتون کھلاڑی بھی 25 رنز سے آگے نہ جاسکی –
ویسٹ انڈیزویمنزٹیم نے پہلا ون ڈے 113 رنز سے جیت لیا
Leave a comment
Leave a comment