سابق وفاقی وزیر شیخ رشید جنہیں چند روز قبل گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیاگیا تھا اور جن پر یکے بعد دیگرے 4 مقدمات قائم کردیے گئے تھے اب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں -انھوں نے حراست کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ ان کی جان کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ سے خطرہ ہے اگر ان کی جان چلی گئی تو اس کا مقدمہ ان دوننوں پارٹیوں کے سربراہان پر قائم کیا جائے -اب اس کو قانونی شکل دینے کے لیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وکلا نے موکل کی جان کومبینہ در پیش خطرات کی بنیاد پرعدالت میں درخواست دائر کرنے کیلئے تیاری کرلی ہے ۔
”شیخ رشید نے بتایا کہ مجھے اس سازش کا علم ہے یہ مجھے سندھ جان سے مروانےکے لیے لے جانا چاہتے“ بیریسٹر انتظار پنجوتھا#SheikhRasheed
#شیخ_رشید_کی_جان_کوخطرہ pic.twitter.com/KSb2VarFIm
— PTI (@PTIofficial) February 4, 2023
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شیخ رشید ماضی میں متعدد بار وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، اورعمران خان کے اتحادی ہیں ، شیخ رشید کے مطابق ان کی جان کو آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ، شہباز شریف ، نوازشریف اور رانا ثنا اللہ سے خطرہ ہے،درخواست میں موقف کہا گیا ہے کہ دوران حراست شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی ، شیخ رشید کو نقصان پہنچا تو نامزد ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔