جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا نامی جن کو 2 سال قبل دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔ 114 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے -نجی ٹی وی جیو نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایاہے کہ 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جوآن کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ان کی موت پر اپنا تعزیتی پیغام ان کے گھر والوں تک پہنچایا -سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ ’جوآن ویسینٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔‘
پیریز مورا کے بیٹے اور بیٹیوں کی تعداد 11 ہے ، 2022ء تک اِن کے 41 پوتے، 18 پڑپوتیاں اور 12 پڑپوتے تھےمیڈیا رپورٹس کے مطابق جوآن 11 بچوں کے باپ تھے ۔جوآن پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا جبکہ دس بہن بھائیوں میں ان کا نواں نمبر تھا۔