پاکستان میں احتجاج کے سبب تو موٹروی اور شاہراہیں اکثر بند ہوتی رہتی ہیں مگردسمبر کے مہینے میں دھند کے سبب بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بریک لگ جاتا ہے درجنوں فلائٹس کینسل یا لیٹ ہوجائی ہیں
پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور دیگر اہم شاہراؤں کو بند جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج برقرار، فلائٹ آپریشن متاثر#arynewsurdu https://t.co/vih7R0cj41
— ARY News Urdu (@arynewsud) December 26, 2022
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹر ویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
پنجاب میں دھند کا راج کئی علاقوں میں حدنگاہ صفر موٹر ویز کے کئی سیکشن بند#GNN #breakingNews #newsUpdates pic.twitter.com/9JVPUCKjRL
— GNN (@gnnhdofficial) December 26, 2022
ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم جبکہ موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کیا گیا ہے۔
شدید دھند کے سبب عوام اور مسافروں کو حادثات سے بچانے کے لیے رات کو کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی جاتی ہے ، شہرویوں کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ رفتار کم رکھیں اور روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔