عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام اپنے حق کیلئے باہر نکلیں ، ان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک بچایا جا سکتا ہے ۔ جہلم سے منتخب ہونے والے ایم این اے فواد چودھر ی کا کہنا ہےکہ جس طرح الیکشن کمیشن نے رویہ روا رکھا ہے اس سے بدترین اور جانب دارانہ رویہ آج سے قبل نہیں دیکھا گیا ، الیکشن کمیشن کے کرتوت سب پر عیاں تھے ہمیں ان سے اچھے کی امید نہیں تھی ہمیں معلوم تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیا فیصلہ دے گا ۔
فواد چوہدری کی قوم سے اپیل باہر نکلیں الٹا دیں سب 👏 pic.twitter.com/alYEhd564G
— Zαყαɳ Iƙ (@Zyyan_Ali) October 21, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ ان کو زرداری اور نواز شریف کے کیس نظر نہیں آ رہے تھے ، یہ عمران خان پر حملہ نہیں ہے یہ پاکستانی عوام کے منہ پر طمانچا ہے ، 16 اکتوبر کے الیکشن رزلٹ پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے عمران خان دو تہائی اکثریت سے سیٹ جیت کر آیا ہے ، یہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کے منہ پر جوتا مارا گیا
عمران خان کو نااہل کر کہ بائیس کروڑ لوگوں کے منہ پر جوتا مارا گیا ہے، آج کا دن پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہے۔ فواد چوہدری pic.twitter.com/zy8XTzJxzB
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) October 21, 2022
ہے۔ میں پاکستانی عوام کو کہتا ہوں کہ اپنا حق اور پاکستان بچانے کیلئے باہر نکلیں ، اپنے حق کیلئے باہر نکلیں اور میں کہتا ہوں کہ ان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک اور آئین کو بچایا جا سکتا ہے ۔