پاکستان کی باؤلنگ اٹیک کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اس وقت دنیا میں پہلا اوور کرانے والے وہ دنیا کے سب سے بہترین اور خطرناک ترین کھلاڑی ہیں-
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گر باز کو یارکر مار کر میچ سے تو آؤٹ کیا ہی لیکن اب لگتا ہے ان کی اس جاندار ڈیلیوری نے بلے باز کو ورلڈ کپ سے بھی باہر کردیا ہے اور افغان بلے باز میچ کے بعد سیدھا ہسپتال پہنچ چکا ہے ۔
https://twitter.com/76z80/status/1582651295546355717
برسبین میں کھیلے گئے وار م اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ افغانی اوپننگ بلے بازوں کیلئے کسی خوفناک خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے اٹیک شاہین شاہ آفریدی نے کیا جو کہ اپنے پہلے اوورز میں وکٹ لینے کیلئے مشہور ہیں اور آج بھی انہوں نے یہی کیا۔ان کی تیز رفتار یارکر افغانی کھلاڑی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے یارکر نے رحمان اللہ گرباز کو انجرڈ کردیا۔#TOKAlert #ShaheenShahAfridi #PAKvAFG
تفصیلات، https://t.co/MXP0USZpA6 pic.twitter.com/OJNqrLMGyO
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) October 19, 2022
رحمان اللہ گرباز کے پاؤں پر لگی اور وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پہلے پویلین اور پھر ہسپتال پہنچ گئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے-میچ کے بعد شاہین شاہ آفرید ی اس جگہ گئے جہاں افغانی بلے باز بیٹھے تھے شاہین نے رحمان اللہ کو گلے لگا یا اور معزرت بھی کی –