معروف صحافی ایاز امیر کی اہلیہ اور شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ جن کو چند روز قبل عدالت نے عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا ان کو ضمانت مسترد ہونے پر ایک مرتبہ پھر زیر حراست لے لیا گیا ہے –
ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو گھر میں جھگڑے کے دوران ڈمبل کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا –
سارہ انعام قتل کیس میں ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ ثمینہ شاہ گرفتار ، سارا انعام کی ڈیتھ کے وقت سے متعلق انکشاف ، سنیں صحافی ثاقب بشیر سے@saqibbashir156 #ayazmir #SaraInam https://t.co/44UD7q82Zx
— Siasat.pk (@siasatpk) October 19, 2022
اس وقت شاہنواز کی والدہ گھر میں ہی موجود تھیں مگر انھوں نے ان دونوں کے جھگڑے کے دوران کوئی کردار ادا نہیں کیا اور اپنے کمرے تک محدود رہی تھیں اور اپنے بیان میں بھی یہی کہا تھا کہ مجھے ان کے جھگڑے کی آواز نہیں آئی تھی اس لیے مجھے اس واقعے کا علم نہیں ہوا جس پر ان کو شامل تفتیش کیا گیا تھا –