راول پنڈی کی لال حویلی شیخ رشید کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی – اس ھویلی کے بارے میں ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ اس حویلی پر شیخ رشید ناجائز قابض ہیں -بار بار ان کو یہ حویلی خالی کرنے کے قانونی کے ساتھ ساتھ غیرقانونی نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں اور ان کو دھمکیاں بھی دی گئیں کہ اگر انھوں نے یہ حویلی خود خالی نہ کی تو عوام کی طاقت سے اسے چھڑوایا جائے گا جس کے بعد شیخ رشید نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا –
شیخ رشید کی لال حویلی کو خالی کرنے کا نوٹس عدالت نے معطل کر دیا https://t.co/l9SQRvSuVo pic.twitter.com/gGj1Z7WINY
— Dunya News (@DunyaNews) October 18, 2022
متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو گزشتہ روز لال حویلی سات روز میں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جس شیخ رشید نے گزشتہ روز ہی سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔آج سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی کے روبرو ہوئی۔ شیخ رشید کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے۔راولپنڈی کی مقامی عدالت نے متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کرکے شیخ رشید کو بڑا ریلیف دے دیا ۔
لال حویلی کا شیخ رشید۔۔۔۔پردیسی ھوگیا ۔ pic.twitter.com/noQJ119vn9
— Khalid Mughal (@KhalidM08880751) October 17, 2022
سیشن عدالت نے کہا کہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے نوٹس کا اجرا درست نہیں اسی بنا پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کیا جارہا ہے ، عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کرکے طلب بھی کرلیا۔