کراچی: کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح سے شہری پریشان ہیں اور ہر روز روشنیوں کے شہر میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اے کے قریب واقعہ میں 40 سالہ شہری ڈکیتی کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر ناگن چورنگی کے قریب ایک اور شہری 22 سالہ زخمی ہوگیا۔
Image Source: Dawn
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق رواں سال شرپسندوں نے 89 کے قریب کراچی والوں کو قتل کیا ہے۔
شہر میں روزانہ کی بنیاد پر جرائم کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگوں سے ان کی ذاتی چیزیں چھینی جا رہی ہیں۔
پینتیس 35 ہزار سے زائد پولیس فورس ڈاکوؤں کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے مقدمات بھی درج نہیں کیے جاتے۔
محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں روزانہ اوسطاً 279 افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سنگین مسئلے پر گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان عوام جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھ رہے ہیں۔