گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کیس میں بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کے سینیٹر نے آرمی چیف کو براہ راست مخاطب کرکے ٹویٹ کردیا جس کے بعد ان پر ایف آئی کاٹی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔اعظم سواتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا “جناب باجوہ آپ کو مبارک ہو ۔ آپ کا منصوبہ واقعی کام کر رہا ہے اور تمام مجرم اس ملک کی قیمت پر آزاد ہو رہے ہیں۔ ان ٹھگوں کو آپ نے این ار او دے کر کرپشن کو جائز قرار دے دیا ہے۔ اب آپ اس ملک کے مستقبل کی پیشن گوئی کیسے کر وگے ؟
"مجھے جنرل باجوہ کیخلاف ایک ٹویٹ پر گرفتار کیا گیاہے، گرفتار ایف آئی اے نے کیا ہے جبکہ تشدد ایجنسیوں نے کیا ہے، ہمارے کپڑے نکالے گئے ہیں، میں قوم اور ملک کو بتارہا ہوں کہ تمہارا حشر یہ ہوگا"۔گرفتار اعظم سواتی کا عدالت پیشی پر بیان#AzamSwati https://t.co/6FcVTBme7n
— Siasat.pk (@siasatpk) October 13, 2022
Azam Swati did a mischievous act by tweeting , it’s an attempt to create rift between personnels and army chief , it’s a calculated attempt to create hatred in the mind of the people against armed forces. pic.twitter.com/9imHWXM021
— MNA (@Engr_Naveed111) October 13, 2022
آج دارالحکومت میں سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں قانون شکنی، آئین یا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ بلکہ انہیں آرمی چیف کا نام لینے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کس نے گرفتار کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی اے ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کس معاملے میں، تو ان کا کہنا تھا کہ اس نے الزام لگایا کہ اسے “ایجنسیوں” نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
#Pakistani senator #AzamSwati tells media he was picked up & tortured by intelligence agencies for tweeting about #Pakistan Army Chief General Bajwa. The parliamentarian said he was denuded.@hrw @UNHumanRights @amnesty @IHRF_English @RSF_inter
— Arshad Sharif (@arsched) October 13, 2022
انہوں نے کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کو بے لباس کیا گیا ہے۔اعظم سواتی کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوررہا ہے اگر ان حالات میں عمران خان لانگ مارچ کی کال دے دیتے ہیں تو ملک میں شدید انتشار کا خدشہ ہے اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے