سیلاب زدگان کی مصیبتیں ہیں کہ کم ہو نے کا نام ہی نہیں لے رہیں بلکہ ان میں روز بروز اضافہ ہتا جارہا ہے اب سیہون سے خبر آئی ہے کہ سیلاب کے پانی کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں سانپ بھی خشکی کی تلاش میں خیموں کی طرف آگئے ہیں -جہاں ان سانپوں نے مختلف دیہاتوں میں 97 افراد کو ڈس لیا، اگرچہ ان تمام افراد کو سانپ سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کردی گئی ہے لیکن مزید واقعات کا اندیشہ اسی طرح موجود ہے جو وہاں پر خیمہ زن لوگوں کے لیے مزید خوف وہراس کا سبب بن رہا ہے .
سندھ کے شہر سیہون کے مختلف دیہات میں سانپ کےکاٹنے سے 97 افراد زخمی ہوگئے، زخمی 97 افراد کو ویکسین فراہم کردی گئی، ڈائریکٹرسیدعبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ نے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کردی pic.twitter.com/6aiDRKyjmP
— 🇵🇰Karachi News Media Group🇵🇰 (@KHINewsGroup) September 23, 2022
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیہون کے مختلف دیہاتوں میں سانپ کےکاٹنےسے 97 افراد زخمی ہوگئے۔ڈائریکٹرسیدعبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے سانپ کے ڈانے کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ز خمی 97 افراد کو ویکسین فراہم کردی گئی ہے.