عمران خان کی سابق اہلیہ جو عمران خان اور پی ٹی آئی سے ناراض رہتی ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ پی ٹی آئی پر طنز کے نشتر برسادیتی ہیں- آج ایک بار پھر انھوں نے ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو اپنا امیدوار منتخب کرنے اور انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر کامیاب کروانے پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔
ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔جب تک یہ دوہرا معیار ختم نہیں ہگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا