سندھ میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج ایک اور بے گناہ لڑکی پوجا اسی ظلم و سم کا شکار بن گئی روہڑی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی پوجا اوڑ کو واحد بخش لاشاری نامی شخص نے شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ایس ایچ او بشیر جاگیرانی نے بتایا کہ حملہ آور واحد بخش لاشاری اور اس کے دو ساتھی ہندو لڑکی کے گھر میں گھس گئے اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت اور شادی سے انکار پر لاشاری نے پوجا پر فائرنگ کر دی۔اپوجا کے والد اوڈ نے تینوں ملزمان کے خلاف پٹنی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ قتل ہونے والی لڑکی کےلواحقین نے سکھر میں بھی احتجاج کیا۔
ادھر پولیس نے ہندو لڑکی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے پوجا اوڈ قتل کیس کے ملزم واحد بخش لاشاری کو عدالت میں پیش کرکے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاکرلی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پوجا کے قتل کی مذمت کی گئی اور ٹوئٹر پر ’جسٹس فار پوجا‘ ٹرینڈ بن گیا۔