سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے گراؤنڈ میں ملی نغمہ گا کر سب کو حیران کردیا ، ان کی یہ صلاحیت اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی ٹیم نے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران یوم پاکستان منایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یونس نے مشہور قومی گانا ‘یہ وطن تمہارا ہےتم ہو پاسباں اس کے گا کر یوم پاکستان کی تقریبات کو کچھ اور خاص بنا دیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کرکٹ پریزینٹر زینب عباس بھی اس موقع پر ان کے ساتھ ہیںجنھوں نے وقار یونس کی گائیکی کی خوب تعریف کی اور یہ ویڈیو سوشم میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے ۔ اگرچہ وقار یونس نے گانے کی صرف ایک سطر کو گنگنایا، لیکن یہ ان کی گلوکاری کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے کافی تھا۔
امید ہے کہ آئندہ دنوں میں ہم انہیں ٹی وی چینلز پر مزید گیت گاتا دیکھیں اور سنیں گے