بھارتی ریاست بھوپال کے ضلع بھنڈ میں ایکانتہائی افسوسناک وقعہ پیش آیا جہاں ایک ساتھ کام کرنے والے لڑکے نے اپنی کولیگ کی جان لے لی-اطلاعات کے مطابق وارڈ بوائے نے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں نرس کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھنڈ کے ضلعی ہسپتال میں وارڈ بوائے نے آئی سی یو میں نرس کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے رتیش شاکیا نے پوائنٹ بلینک سے نرس نیہا چنڈیل کو گولی ماری ۔ بعد ازاں ملزم نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چار بچوں کا باپ ہے اور مقتولہ کے ساتھ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی منگنی کہیں اور ہوچکی تھی۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے نرس پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور بات نہ ماننے پر اسے قتل کیا۔