سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دوبارہ شمولیت کے امکان کو مسترد کر دیا۔منگل کو یہاں احتساب عدالت میں پیشی سے قبل، جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے، تو زرداری نے کہا: “مجھے ایسا نہیں لگتا۔”
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت نااہل ہے اور وقت نے ثابت کر دیا ہے۔جب ان سے ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ بہتر ہوگا ۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں ۔ دریں اثنا، پی پی پی نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور محسن داوڑ کو 27 فروری کو پی پی پی کے اسلام آباد مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی۔
پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر اور سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی پر مشتمل پیپلز پارٹی کے دو رکنی وفد نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے محسن داوڑ سے ملاقات کی۔
پی پی پی کے وفد نے محسن داوڑ کو پی پی پی عمران خان کی حکومت پر دباؤ بڑھانے اور عام آدمی کے بڑحتے ہوئے مسائل جیسے مہنگائی اور بے روزگاری اور کھاد، گیس اور بجلی کے بحرانوں کو حل کرنے میں ناکامی پر جوابدہ ہونے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔
وفد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این ڈی ایم کی رجسٹریشن پر داوڑ کو مبارکباد دی۔ داور نے اپنی پارٹی کو دیے گئے دعوت پر بلاول کا شکریہ ادا کیا۔