بھارت میں گزشتہ 70 سالوں سے بھارت کی سرزمین پر موسیقی کی دنیا میں راج کرنے والی اور سینکڑوں سپر ہٹ گیت دنیا کو پہنچانے والی مشہور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لتا منگیشکر میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں۔اور وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کی طبیعت بہتر ہے، اُنہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔
دوسری جانب کورونا وائرس اور اومیکرون میں اضافے کی وجہ سے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سوئمنگ پول اور جم پیر سے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔مہاراشٹر کے نجی دفاتر میں بھی صرف مکمل ویکسینیشن والوں کو ہی آنے کی اجازت ہوگی