اگرچہ اسلام میں خواتین کو بہت عزت دی گئی ہے مگر اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کی پیدائش پر افسوس ہی کیا جاتا رہا ہے حالانکہ ایک عورت کے بغیر بیٹے پیدا کرنے کا تصور ہی ممکن نہیں اس بات کا اظہار وہ خواتین بھی کرتی ہیں جنھوں نے پاکستان میں آنکھ کھولی اور پھر اپنی صلاحیوں کے جوہر دکھا کر پورے ملک میں اپنی پہچان بنائی یا کامیاب آفیسر بن کر گھر بھی چلایا -ان ہی میں سے ایک پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا حسین ہیں ،انھوں نے ایک ٹاک شو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر خوش نہیں ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی پیدائش پر والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔ویڈیو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ ’مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی) کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انھوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے‘مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ کہ وہی بیٹی ان کے پورے گھر کی لیے ایک اعزاز بن جائے گی اور ان کے گھر والوں کو لوگ اقراء کی فیملی کہہ کر پکاریں گے اور ان کے انٹرویو کے لیے ان کے گھر آیا کریں گے –
میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ؛اقراء عزیز
Leave a comment
Leave a comment