عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شوہر نے کہا کہ وہ شادی کے بعد صبح اپنی بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھ کر حیران رہ گیا تھا کیونکہ ان کے مطابق دلہن بغیر میک اپ کےبنا بہت بدصورت لگ رہی تھی۔
اس مطلوم اور دل گرفتہ شوہرنے مبینہ طور پر اس خاتون سے شادی کرنے سے پہلے کئی بار ملا تھا۔ دونوں کی پہلی ملاقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی جب دلہن ‘خوبصورت’ تصاویر شیئر کرتی تھی۔
ناراض شوہر، جس نے اب دھوکہ دہی کا دعویٰ کیا تھا، شادی کے ایک ماہ کے قریب طلاق چاہتا ہے۔ “میں نے سوشل سائٹ پر اس کی تصویریں دیکھی، جب وہ میک اپ نہیں کرتی تو وہ بالکل مختلف نظر آتی ہیں… مجھے دھوکہ دیا گیا کیونکہ وہ شادی سے پہلے ہیوی میک اپ کرتی تھی۔ وہ میک اپ کے بغیر بدصورت نظر آتی ہے،‘‘ اس نے عدالت کو بتایا۔
اس شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس نے پہلے اپنی بیوی کی ناخوشگوار شکل پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس نے شادی کے ایک ماہ بعد طلاق کا فیصلہ کر لیا۔