اٹلی کے مشہور شہر میلان میں ایک چھوٹا طیارہ ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار آتھ لوگ مارے گئے یہ ایک انجن والا طیارہ رومانیہ کے مشہور ترین کاروباری شخص ڈین پیٹریسکو کی ملکیت تھا اور دکھ کی بات یہ ہے کہ کس وقت یہ طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد جب ایک خالی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوا تو او س وقت پیتیریسکو اپنی اہلیہ ریجینا اور بیٹے پیتیریسکو کے ہمراہ تھے
اور وہ دونوں بھی اس المناک حادثے میں جان بحق ہوگئے اس آگ نے عمارت اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔ رپورٹ کے مطابق اس بدقسمت حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں رومانیہ کے 68سالہ کاروباری شخص ڈین پیتریسکو ، ان کی 65سالہ اہلیہ ریجینا پیتریسکو اور ان کا30سالہ بیٹا سٹیفن پیتریسکو کے علاوہ اطالوی کاروباری شخص فلیپو نسشمبین، ان کی اہلیہ کلیئری الیگزینڈرسکو، ان کا ایک سالہ بیٹا رفائیل اور فلیپو کی والدہ اینشا وینڈا اور ڈین کے بیٹے کا ایک کینیڈین دوست بھی شامل تھے۔ طیارہ خود ڈین اڑا رہے تھے۔