سوشل میڈیا کا کمال یہ ہے کہ یہ کم عمر بچوں کی بھی روزی کا ذریعہ بنا ہوا ہے بچے اپنے تعلیمی اخراجات خود اٹھا رہے ہیں اور اپنے والدین کا سہارا بھی بن رہے ہیں، بچیاں آن لائن کاروبار کرکے اپنےلیے جہیز اکٹھا کررہی ہیں -ایسا ہی کچھ چترال کے یوٹیوبر نے بھی کیا اور اپنے علاقے کی ویڈیوز ڈالنی شروع کردیں اور جلد ہی وائرل ہوگیا اب اس نے اپنی کمائی سے گاڑی بھی خرید لی ہے – پاکستان کے ننھے ولاگر بہن بھائی شیراز اور مسکان نے کار خرید لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شیراز اور مسکان ولاگز میں اپنے گلگت وبلتستان میں واقع خوبصورت گائوں کے مسحور کن نظارے دنیا کو دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے شکریے کے ساتھ اپنی گاڑی مداحوں کو دکھائی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیراز اور مسکان اپنی نئی کار میں گاؤں میں گھوم پھر رہے ہیں اور اس دوران گاؤں کے کئی لوگوں کو کار میں لفٹ بھی دیتے ہیں اور وہ اب وہ کم وقت میں زیادہ اچھے طریقے سے اپنےشہر کی نمائیندگی بھی کرسکیں گے ۔شیراز بتاتا ہے کہ اسے ٹریکٹرز کا بھی بہت شوق ہے اور ایک دن وہ اپنا ٹریکٹر بھی خریدے گا اور بہتر کھیتی باڑی کرکے اور پیسے بنائے گا ۔ شیراز اور مسکان نے اس ویڈیو میں اپنے گاؤں کے مستحق لوگوں کو عیدی بھی دی۔
چترال کے کم سن ولاگر ز شیراز اور مسکان نے کار خرید لی
Leave a comment
Leave a comment