پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ جنھوں نے شوبز سے تعلق توڑ کر گھریلو زندگی اپنانے اور اسلامی خطاطی اور فلاحی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا آج کل علیل ہیں اور ہسپتال داخل ہیں -بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ ہسپتال منتقل ہوگئیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ گلوکارہ کے اکاؤنٹ سے اب سے کچھ دیر قبل نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔مذکورہ پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی۔اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔ ان کی اس پوسٹ پر عوامی ردعمل بھی سامنے آیا رابی پیرزادہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے لئے دعا کر رہی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں تاہم مختلف تنازعات کے بعد انھوں نے اپنے گناھوں پر توبہ کی شوبز کو خیر باد کہا اور اب وہ دین کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی رابی پیر زادہ علیل ؛ہسپتال داخل
Leave a comment
Leave a comment