برطانیہ میں ایک شراب خانے کی مالک خاتون نے اپریل فول کے طور پر اعلان کر دیا کہ صرف اسی شخص کو شراب ملے گی جو اپنے ساتھ کوئی جانور لائے گا۔ وہ جن کو مفت میں کچھ مل رہا ہو وہ کہاں چپ بیٹھنے والے تھے سب پینے والوں کو گویا پر لگ گئے اور سب جانوروں اور پرندوں کی تلاش میں نکل پڑے جن کے پاس گھر میں پالتو جانور تھے وہ سب سے پہلے پہنچے ،کوئی شخص اپنے ساتھ مرغی اٹھائے ہوئے آر ہا تھا اور کوئی خرگوش کوئی بلی کوئی کتا ،الغرض شراب خانہ چند گھنٹوں میں جانوروں کا باڑہ بن گیا۔
یہ شراب خانہ ایک قدیم شراب خانہ ہے 50 سال پرانا ہے ، 1980ءکی دہائی میں اس شراب خانے کا ایک اصول تھا کہ بدھ کے روز یہاں صرف جانوروں کے تاجروں کو سروس دی جاتی تھی، جو مقامی منڈی میں جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے آتے تھے۔
شراب خانے کی مالک سوزان ڈیگنل نے اسی مناسبت سے اپریل فول کا سوچا مگر وہ اسے ہی الٹا پڑ گیا اور اس کا شراب خانہ جانوروں سے بھر گیا۔ سوزان ڈیگنل کا کہنا تھا کہ یہ ایک مضحکہ خیز صورتحال تھی۔ ہر شخص اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی جانور لا رہا تھا۔ جس کے پاس اپنا کوئی جانور نہیں تھا، وہ شراب خانے کے قریب ہی جانور کرائے پر دینے والی ایک فرم سے جانور کرائے پر لے کر چلا آیا۔مگر سب کو حقیقت جان کر شراب تو نہ ملی ہزیمت اٹھانا پڑ گئی مگر کیا کرتے انہیں یاد رکھنا چاہیے تھا کہ آج تاریخ کیا ہے؟ -لوگوں کو تو مفت شراب نہ ملی البتہ خاتون کو مفت شہرت ضرور مل گئی –
برطانیہ میں مے خانے کی مالکن کا اپریل فول دنیا بھرمیں وائرل
Leave a comment
Leave a comment