کراچی میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسے دو ڈاکووں کے ساتھ مقابلہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے – ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سامان لا کر اپنی گاڑی میں رکھتا ہے اور پھر گاڑی کا بونٹ کھولنے لگتا ہے۔ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو وہاں آ جاتے ہیں۔
ڈاکو شہری کے قریب آ کر موٹرسائیکل نکالتے ہیں اور پیچھے بیٹھا ڈکیت جونہی پستول نکالتا ہے، شہری اسے دبوچ لیتا ہے۔ یہ دیکھتے ہی موٹرسائیکل چلانے والا ڈاکو موٹرسائیکل پھینک کر وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔جس پر شہری دوسرے ڈاکو کی جم کر دھنائی کرتا ہے ، پکڑے گئے ڈکیت کو پیٹتا دیکھ کر اس پاس موجود لوگ بھی ہمت کرکے آگے آجاتے ہیں ان کے ساتھ کئی دیگر لوگ وہاں اکٹھے ہو جاتے ہیں اور مل کر ڈکیت کی پہلے درگت بناتے ہیں اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ہم سندھ حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ اس شہری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اسے انعام و اکرام سے نوازا جائے گا تاکہ دوسسرے لوگوں کی بھی ہمت بڑھ سکے-