اداکارہ ایملی ویلیس 2 ماہ قبل دل کے دورےکے سبب ہسپتال داخل ہوئیں مگر ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں تاہم اس دوران ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی تگ و دو میں لگے رہے آخر کار ان کی طبیعت میں بحالی آنا شروع ہوئی اور اب ہارٹ اٹیک کے سبب دو ماہ کوما میں رہنے کے بعد ایملی ویلیس گزشتہ روز ہوش میں آ گئی۔ اپنی نجی فلمیں بنانے والی 25سالہ ایملی کا اصل نام لیزی لارا بینولوس ہے، جو پہلے اداکار ی کے شعبے میں آئی مگر پھر اس نے ڈرگز لینی شروع کردیں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں وہ منشیات کی لت میں مبتلا تھی اور اس سے چھٹکانے کے لیے ’ری ہیب‘ میں زیرعلاج تھی جہاں اسے ہارٹ اٹیک آیا۔
ایملی ویلیس کے سوتیلے باپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایملی اگرچہ ہوش میں آ گئی ہے تاہم اس کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ ابھی اس کے اعضا نے مکمل کام کرنا شروع نہیں کیا ، وہ اب بھی بول نہیں سکتی۔ لیکن ہوش میں آگئی ہے وہ مسکرا سکتی ہے اور آنکھوں سے چیزوں کو دیکھ سکتی ہے۔اداکارہ کی فیملی کی طرف سے چندہ جمع کرنے کے پلیٹ فارم’گوفنڈ می‘ پر ایک پیج بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے اداکارہ کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کی جا رہی ہے۔
اداکارہ ایملی ویلیس 2 ماہ کوما میں رہنے کے بعد ہوش میں آگئیں
Leave a comment
Leave a comment