کے پی کے میں جس بڑی تعداد میں کپتان کے کھلاڑیوں کو عوام کی جانب سے ووٹ اور سپورٹ ملی ہے اس پر عدالتیں بھی عوام کا موڈ دیکھ کر فیصلے دے رہی ہیں اور جب بھی پی ٹی ائی رہنما مشکل میں پڑتے ہیں وہ پشاور ہوئی کورٹ مدد مانگنے پہنچ جاتے ہین اور عدالت ان کی بات پوری توجہ سے سن کر فیصلہ دیتی ہے اب ایک بار پھر شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو گرفتاری کا خوف محسوس ہوا تو وہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے -جہاں پشاور ہائیکورٹ نے زین قریشی کی 4مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ جن مقدمات میں ہم نے ضمانت دی، پنجاب پولیس گرفتار کرلے، ہم آپ کو ریکور کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں زین قریشی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ،عدالت نے زین قریشی کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ آپ تو پہلے بھی آئے تھے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جی پہلے بھی درخواست دائر کی تھی، 4مرتبہ مقدمات درج کئے گئے ہیں،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مزید 4مقدمات میں بھی راہداری ضمانت دی جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ راہداری ضمانت دیتے ہیں، آپ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم ضمانت کراتے ہیں تو ہمارے خلاف مزید مقدمات درج کئے جاتے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ جن مقدمات میں ہم نے ضمانت دی، پنجاب پولیس گرفتار کرلے، ہم آپ کو ریکور کریں گے،عدالت نے زین قریشی کو 4مقدمات میں راہداری ضمانت دے دی۔