اگرچہ کے پی کے میں خواتین کو بازاروں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اور زیادہ تر خواتین کاروبار بھی نہیں کرتیں مگر پھر بھی کچھ لوگ اپنی جان کا رسک لے کر اس طرح کے کام کرجاتے ہیں اور پھر یو تو عوام اور یا پھر قانون کے شکنجے میں پھنس جاتے ہیں -ایسا ہی کام سوات کے ایک سیلوں میں ہوا جہاں مرد حضرات کے ساتھ خواتین بھی مردوں کی کٹنگ اور فیشل کا کام کرتے ہوئے دھر لی گئیں – سوات پولیس نے سٹی سنٹر میں خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند کر دیا، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر بھی درج کر لی۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح ایک لڑکے نے سیلون میں خاتون ورکر سے فیشل کروانی کی ویڈیو بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جوجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔کئی لوگوں نے پوسٹ کیا کہ افطاری کے بعد عوام نکل کر اس دکان کو بند کرائے۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایف آئی آر درج کی اور سیلون کو بند کرکے خواتین ورکرز کو واپس ان کے علاقوں میں بھیج دیا ہے۔یاد رہے کہ کے پی کے میں اس طرح کے ایڈونچر بہت بڑے المیے کو جنم دے سکتے ہیں –