روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک کنسرٹ میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 135 سے زائید افراد کی جان لے لی تھی مگر روس نے چند گھنٹوں میں ہی اس حملے کے کرداروں کو قابو کرلیا جس کے بعد اس نے 3 ممالک پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائید کردیا –
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں گرفتار تمام افراد تاجکستان کے شہری ہیں اور وہ دارالحکومت دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔روسی حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا ہے، بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس آیا تھا اور باقاعدگی سے رقم گھر بھیجتا تھا۔روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں نے حملہ کر دیاتھا جس کے نتیجے میں پوری عمارت جل کر خاک ہوگئی تھی اور اس خوفناک حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک جبکہ 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔روس نے ان افراد کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جو اس حملے میں ملوث تھے –
ماسکو حملے میں امریکہ،برطانیہ اور یوکرین کا ہاتھ ہے ؛روسی حکام
Leave a comment
Leave a comment