خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پہلا نمبر فن لینڈ کا ہے۔ آپ جاننا چاہ رہے ہوں گے کہ 2021 کے بعد سے ملک میں جو افراتفری اور مہنگائی بڑھی ہے ا پر پاکستانیون کا کوب سا نمبر ہوگا اور اگر اپ خود کو پہلے 50 یا 100 خوش ممالک کی فہرست میں بھی سمجھ رہے ہین تو اپ کی یہ خوش فہمی ہے –
فن لینڈ نے سب سے زیادہ اسکور حاصل کرکے مسلسل 7 ویں سال نمبرون پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بھی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے حصے میں 108واں نمبر آیا تھا تو بظاہر 2023 ایک ایسا سال ثابت ہوا جس کے دوران اقتصادی، سیاسی اور دیگر بحرانوں نے پاکستانی عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دیے پہلی بار 50 ہزار تنخواہ والے شخص کے بچے بھی ایک کمرے میں پنکھا چلاکر سونے پر مجبور ہوئے، اے سی اتر گئے بچے اچھےسکولوں سے اٹھا لیے گئے دودھ چینی آٹا گوشت سبزیاں خریدنا دوبھر ہوگیا یہان تک کہ چائے بھی گھر میں دو یا 3 بار ہی بننے لگی ہے -۔اسی طرح بھارت بھی گزشتہ سال کی طرح 143 ممالک میں 126 ویں نمبر پر رہا، یعنی اس معاملے میں پاکستانی بھارتی شہریوں سے آگے ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارت میں زیادہ تر آبادی بہت زیادہ غریب ہے ان ے پاس دو وقت کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں- خوش تو انسان تب ہی ہوتا ہے جب اس کی جیب میں پیسہ اور پیٹ میں کھانا ہو –