لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی۔لیسکو ترجمان کے مطابق فیکٹری کے میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، لیسکو نے ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی۔ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ ٹیم چیکنگ کے لیے پہنچی تو ملزمان نے سخت مزاحمت بھی کی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری سے متعلق 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر ایک کروڑ 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فیکٹری کا مالک کون ہے اور سرکاری اہلکار کیوں اس فیکٹری اور اس کے مالک کا نام سامنے لانے سے ہچکچا رہے ہیں جس اسے یہی تاثر ملتا ہے کہ یہ کسی بااثر شخص کی فیکٹری تھی تاہم سوشل میڈیا اس پر سے جلد پردہ اٹھا دے گا -یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو سبق سکھانے کے لیے سیاسی بنا پر یہ سوا کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا ہو –