ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اْن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دْنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ویرات کوہلی صرف آئی پی ایل کے لیے بھارت آئے ہیں لیکن وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہوسکتے ہیں۔پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو برطانیہ میں زندگی بہت پْرامن ہے، کچھ رقم دے کر شہریت آسانی سے مل جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر انوشکا اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے لیے پرائیویسی جو چاہتے ہیں وہ برطانیہ میں رہتے ہوئے اْنہیں آسانی سے مل جائے گی۔
انوشکا اور کوہلی کابھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ؟
You Might Also Like
TAGGED:
انگلینڈ شفٹ, انوشکا شرما, بیٹا پیدائش, فیصلہ, ویراٹ کوہلی
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -