پاکستان میں ٹیلینت کی کوئی کمی نہیں یہاں محنت اور مشقت کرنے والی قوم بھی موجود ہے مگر یہاں بڑے بڑے مگر مچھ ان کو آگے نہیں آنے دیتے مگر بعض طلباء اتنی محنت کرتے ہیں اور اس طرح کے نتائج دیتے ہیں کہ ان کے آگے کوئی کھڑا نہیں رہ سکتا اور وہ بڑے بڑے میدان اپنے نام کرلیتے ہیں ایسا ہی کچھ ٹنڈو جام کی 2 بہنوں نے بھی کردکھایا – ٹنڈو جام میں ریڑھی پر سموسے لگا کر بیچنے والے محنت کش کی 2 بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو سٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17 کی افسر بن گئیں۔ ، 2بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئیں جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہے۔
دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے۔یہ دونوں لڑکیاں ان لوگوں کے لیے مثال ہیں جو ہمارے اس معاشرے میں ہونے والی ناانصافی سے مایوس ہوکر بیرون ملک جانے کا سوچ رہے ہیں –
ریڑھی پر سموسے بیچنے والے کی 2 بیٹیاں سرکاری افسر بن گئیں
Leave a comment
Leave a comment