ہر مسلمن کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ مرنے سے پہلے بیت اللہ شریف اور مسجد بنوی کی زیارت کا شرف حاصل کرے اور اگر یہ سعادت رمضان میں روزے کی حالت میں ہوجائے تو وہ شخص پھر تو خود کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان سمجھتا بھیہے اور ہوتا بھی ہے –
رمضان المبارک کےپہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔اسی خواہش کی تکمیل کے لیے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے حرمین شریفین کا رخ کرلیا –
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؓ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
رمضان کے پہلے ہفتے 52لاکھ زائرین کی مسجد نبوی کی زیارت
Leave a comment
Leave a comment