کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے بدعنوانی کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ کندھ کوٹ کامران علی شاہ کو معطل کردیا۔
رجسٹرار آفس سندھ ہائی کورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کندھ کوٹ کامران علی شاہ پر کرپشن کا الزام ہے۔ معطلی کے بعد انہیں فوری طور پر سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Image Source: WBB
یہ پہلا موقع نہیں جب نچلی عدلیہ میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا ہو۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں پر دو جوڈیشل افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔
سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر جمال کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی میں ملوث ہونے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
دونوں جوڈیشل افسران کو ایک انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہٹا دیا گیا جس نے ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔