کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ صنم سعید نے کہاہے کہ شروع میں اپنا نام پسند نہیں تھا، ہر گانے میں نام آنے سے الجھن ہوتی تھی۔نجی ٹی وی شو میں شو ہر محب مرزا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ شروع میں مجھے اپنا نام پسند نہیں تھاکیونکہ میرا نام تقریبا ہر بھارتی گانے میں آتا تھا، ہر کوئی میرا نام لے کر گانا گاتا تھا، جو برا لگتا تھا۔اس دوران محب مرزا نے ہنستے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے بھی آپ کا نام میرے صنم درج ہوتا ہے، اس پر صنم سعید بھی ہنس پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ رکشوں کے پیچھے، ہر جگہ نام کے استعمال سے الجھن تھی تاہم اب مجھے اپنا نام اچھا لگنے لگ گیا ہے۔
بچپن میں اپنا نام پسند نہیں تھا ؛ صنم سعید
You Might Also Like
TAGGED:
صنم سعید, اداکارہ, بیان, ناپسندیدگی, نام
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -