پاکستان کے کئی شہروں لاہور ،پشاور اور راولپنڈی اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ جس کا سرکاری اعلان چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ۔اپنے اعلان کے دوران انھوں نے اس بات پر خوشی کا اعلان کیا کہ چاند واضح نظر آجانے کے بعد کل ملک بھر میں چاروں صوبوں کے لوگ روزہ رکھیں گے جو بہت اچھی خبر ہے –
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں ہوا جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔اجلاس میں مرکزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک تھے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اور پشاور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ۔
اجلاس میں مرکزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک تھے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے گئے۔