پاستان کے معروف ڈرامہ نگار انور مقصود ہر موضوع پر کھل کر بار کرنے کے عادی ہیں مگر اس وقت ملک میں کھل کر بات کرنا ان کے لیے بھی جان کا روگ بنا ہوا ہے جس کا اظہار وہ پبلک میں بھی کرچکے ہں اب سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ نامعلوم افراد انہیں اٹھا کر لے گئے ہیں –
پاکستان کے لیجنڈری سکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا ءہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی،انور مقصود نے طنز و مزاح کے انداز میں ویڈیو جاری کرکے خبروں کی تردید کی۔لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں استیبلشمنٹ کے خلاف کسی بھی گفتگو سے کسی فون کال کے ذریعے منع کیا گیا ہو –
انور مقصود کاکہنا تھا زخم ہوتے ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا،ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لئے بریانی بتاتا،مداحوں سے درخواست ہے ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں،میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔