کلر کہار کے قریب موٹروے پر دھند کے سبب درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے دوران ایک کار اور بس کو آگ لگ گئی۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق موٹروے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں -تاہم اس کے نتیجے میں اللہ کے خاص کرم کے طفیل کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ البتہ ایک بس اور کار میں حادثے کے دوران آگ بھڑک اٹھی تاہم موٹروے پولیس اور ایمرجنسی سروس کی جانب سے بروقت امدادی سرگرمیوں کے سبب کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ موٹروے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرانے اور کار، بس میں آگ بھڑکنے سے متعلق موٹروے پولیس نے بیان جاری کر دیا۔
موٹروے پولیس ترجمان نے بتایا کہ کلر کہار کے قریب بس اور کار سمیت گاڑیوں کے ٹکرانے کا حادثہ پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 5 سے 6 گاڑیاں روڈ سلپ ہونے کے سبب آپس میں ٹکرائیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 بلکسر سے للہہ انترچینج تک بند کر دیا گیا۔
کلر کہار ؛موٹروے پر 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Leave a comment
Leave a comment