پاکستان سے کینیڈا اور دوسرے ممالک جاکر روپوش ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج اس میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے – پی آئی اے کی ایک اور ائیر ہوسٹس مریم رضا کینیڈا جا کر لاپتہ ہوگئیں ۔پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق مریم رضا نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھیں، مریم رضا کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے 784 پر فرائض انجام دینے تھے، مریم رضا کے لاپتا ہونے کا معاملہ واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مریم رضا کے کمرے میں لٹکے ہوئے یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اس جگہ سے غائب ہوئی ہیں اور اب کینیڈا میں رہائش رکھنا چاہتی ہیں ۔
یاد رہے کہ رواں سال پی آئی اے کی 2 خواتین سمیت مبینہ لاپتا ہو جانے والے میزبانوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، مبینہ لاپتاہو جانے کی روک تھام کرنے کے لئے ٹورنٹو کی پروازوں پر تعینات فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس سٹیشن منیجر کی پاس جمع کر لئے جاتے ہیں مگر پاسپورٹس جمع کر لینے کی پالیسی بھی میزبانوں کے سلپ ہونے کے واقعات کی روک تھام کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔فلائٹ میزبانوں کے مبینہ لاپتا ہو جانے کا بنیادی اسباب قومی ایئر لائنز میں کم تنخواہ اور ملازمت کا محفوظ مستقبل نہ ہونا ہے۔
گزشتہ سال بھی اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز ٹورنٹو لینڈ کرنے کے فوراً بعد 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں غائب ہو گئے تھے جس کے بعد پی آئی اے عملے کے ’غائب‘ ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح اس سے گزشتہ سال بھی عملے کے 4 اراکین سلپ ہو گئے تھے۔دنیا بھر میں پاکستانیوں کے اس طرز کے شرمناک اقدام ملک کے لیے مسلسل شرمندگی اور بدنامی کا سبب بن رہے ہین جن کا فوری تدارک بہت ضروری ہے ہماری اعلیٰ عدالتوں کو اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے –
پی آئی اے کی ایک اور ائرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر غائب
Leave a comment
Leave a comment