سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق مسجد کے اندر افطار کی ممانعت ہوگی۔ تاہم یہ فیصلہ مسجد میں صفائی اور پاکیزگی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے ؛روزہ داروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ افطار کے لیے ان جگہوں کا استعمال نہ کریں جہاں نمازی نماز ادا کرتے ہیں –
اس کے علاوہ وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں موجودکیمروں یا موبائل فونز کے ذریعے امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پرنشر کرنےپر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری ضابطے میں مؤذنوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ رمضان کے دوران عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کےاوقات کےمطابق دی جائے جبکہ فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کےدرمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔بقیہ نمازوں میں پہلے سے مقرر کردہ دورانیے پر ہی عمل کیا جائے گا – وزارت مز ہبی امور نے رمضان کے دوران مساجد میں چندہ جمع کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے ساتھ ساتھ مسجد کے اندر افطار کا اہتمام کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افطار کے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو اور نمازیوں کو نماز پڑھتے وقت افطار کے سبب کسی قسم کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے ۔