پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں 9 مئی کو بہت شرمناک واقعات رونما ہوئے تھے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی ہوئی تھی -اس کے بعد ان شرپسندوں کے خلاف قانون حرکت میں آیا ان کی ان حرکات کی وجہ سے تحریک انصاف کو بھی بہر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا -تاہم اب ان افراد کو عدالت کی جانب سے ریلیف کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی۔ان ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ،کامران خان، محمد اویس اور دیگر شامل ہیں، مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے روز مشتعل ہجوم نے لاہور میں واقع جناح ہاوس میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں آگ لگادی اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی 9 مئی کے روز شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔اب ان کو رہا کیا جاتا ہے یا انہیں ابھی اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا اس حوالے سے جلد تفصیلات سامنے آجائیں گی –
جناح ہاوس جلاو گھیرا ؤ مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور
Leave a comment
Leave a comment